ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انسداد دہشتگردی عدالت:شاہ محمود قریشی و دیگر پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

لاہور:انسداد دہشت گردی نے شاہ محمود قریشی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 9 مئی عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی، جس میں شاہ محمود قریشی، عمر سرفراز چیمہ  اور دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم کی تاریخ مقرر کردی گئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل کے روبرو ہونے والی سماعت میں عمر سرفراز چیمہ کو کوٹ لکھپت جیل میں پیش نہیں کیا جا سکا، جس پر عدالت نے اگلی سماعت پر تمام ملزمان پر فرد جرم عائد طلب کرنے کے لیے طلب کرلیا۔

جج منظر علی گل نے فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 دسمبر کی تاریخ مقرر کردی۔

علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر کو پولیس پر تشدد کرنے اور انتشار پھیلانے کے کیس میں نائب صدر پی ٹی آئی اکمل خان باری کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔اس موقع پر اکمل خان باری کو پولیس نے چہرہ ڈھانپ کر عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ 2روز قبل اس ملزم کو میں نے کسی اور مقدمے میں ڈسچارج کیا۔ پرسوں میں نے ایک ملزم کو ڈسچارج کیا تو اب کیسے شناخت پریڈ پر بھیج دوں۔پراسیکیوٹر صاحب آپ بتائیں اس کیس میں کیسے شناخت پریڈ ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں