ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دھرنے کی جگہ طے کرنے کیلیے حکومت کیساتھ پی ٹی آئی کے مذاکرات

nationwide protest from Friday

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی جگہ طے کرنے کے لیے حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

میڈیا ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور حکومتی کمیٹی کے مابین دھرنے  کی جگہ طے کرنے کے حوالے سے بات چیت جاری ہے۔ اس سلسلے میں تحریک انصاف کے وفد میں شبلی فراز اور اسد قیصر مذاکرات کررہے ہیں جب کہ حکومتی کمیٹی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ فریقین کے مابین ہونے والے مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں رہائشگاہ پر جاری ہیں۔

دوسری جانب شبلی فراز کی جانب سے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا گیاہ ے کہ وہ خود اس مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں ہیں اور نہ ہی ان کا بیرسٹر گوہر یا اسد قیصر سے رابطہ ہوا ہے۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مذاکرات جب ہوں گے تو وہ عمران خان کی نئی ہدایات کے تحت ہی ہوں گے، اس کے لیے کسی بھی سطح پر تاحال کوئی رابطہ نہیں ہے۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کا احتجاج پرامن طور پر عمران خان کی رہائی تک جاری رہے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں