ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی 2025 پر خاموشی چھا گئی

دبئی: چیمپئنز ٹرافی 2025 پر خاموشی چھا گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھی ہنگامی بورڈ اجلاس طلب کئے جانے کے بھارتی میڈیا کے دعوے کی تردید کردی۔

ترجمان آئی سی سی کے مطابق منگل کو کوئی بورڈ میٹنگ شیڈول نہیں، چیمپئنز ٹرافی پر کوئی پیش رفت ہوئی تو میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی میڈیا نے کچھ روز قبل 26 نومبر بروز منگل کو آئی سی سی کی جانب سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا دعوی کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ میٹنگ میں بھارت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبران شریک ہوں گے، اس دوران چیمپئنز ٹرافی کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں