ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہار سے کرنسی نوٹ نوچنے والے کو دولھا نے نہیں چھوڑا

بھارت کے شہر میرٹھ میں شادی کی تقریب اُس وقت انتہائی سنسنی خیز ڈرامے میں تبدیل ہوگئی جب ایک دولھا نے اپنے نوٹوں کے ہار سے ایک نوٹ کھینچ کر بھاگنے والے کے تعاقب کیا اور ملزم کو پکڑ ہی دم لیا۔

ہوا یہ کہ دولھا گھوڑی چڑھائی کی رسم پوری کرنے کے بعد مندر جارہا تھا کہ ایک شخص نے اُس کے ہاتھ سے نوٹ کھنچا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ دولھا کو یہ بات بالکل پسند نہ آئی اور وہ تمام رسمیں چھوڑ کر نوٹ کھینچنے والے کے پیچھے بھاگا۔ پکڑے جانے سے بچنے کے لیے وہ شخص ایک ٹرک پر سوار ہوگیا۔ دولھا بھی کب ہمت ہارنے والا تھا؟ وہ بھی کسی نہ کسی طور چلتے ٹرک پر سوار ہوا اور ڈرائیور سے کہا کہ ٹرک روکو۔ جب ڈرائیور ٹرک روکنے پر آمادہ نہ ہوا تو باراتیوں نے بھی اپنی اپنی گاڑیوں پر ٹرک کا تعاقب کیا اور ڈرائیور کو ٹرک روکنے پر مجبور کیا۔

ٹرک رُکنے اور دولھا اور باراتیوں نے نوٹ لے بھاگنے والے کو پکڑ کر اُس کی دُھنائی کردی۔ اس پورے ڈرامے کی وڈیو بھی وائرل ہوچکی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں