ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شاہنواز دھانی اور احمد دانیال زمبابوے کیخلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور احمد دانیال انجری کے باعث زمبابوے کے خلاف جاری ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق شاہنواز دھانی کو ٹریننگ کے دوران بائیں ٹخنے میں چوٹ لگی ہے جبکہ احمد دانیال کو ہمسٹرنگ انجری کا سامنا۔

دونوں کرکٹرز کی جگہ عباس آفریدی اور جہانداد خان کو پاکستان کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، زمبابوے کے خلاف 3 میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں احمد دانیال کی جگہ عامر جمال کو شامل کیا گیا ہے ،دونوں کرکٹرز آج شام پاکستان واپسی کے لیے روانہ ہو جائیں گے۔

دونوں کرکٹرز لاہور واپسی پر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں رپورٹ کریں گے، جہاں انہیں ری ہیب کروایا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں