ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ

Fear of shortage of petroleum

لاہور:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے احتجاجی مظاہروں کے باعث پنجاب حکومت نے تمام اہم جگہوں  کے راستوں پر  کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے، جس کی وجہ سے ایمبولنس سمیت کوئی بھی گاڑی ان راستوں پر نہیں جاسکتی، جس کی وجہ سے پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کے بھی ٹینکر شہر میں داخل نہیں ہوسکتے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن خواجہ عاطف کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے، راستے بند ہونے سے پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے، یہی صورت حال رہی تو معاملات سنگین ہوسکتے ہیں۔

دوسری جانب اوگرا کے ترجمان نے تیل سپلائی سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز سے رابطے میں ہیں، تیل سپلائی میں بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہرے کی قیادت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کررہےہیں، پی ٹی آئی کا قافلہ تمام رکاوٹوں کو عبورکرتےہوئے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوچکاہے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکنان کا کئی جگہوں میں رینجرز اور پولیس سے تصاد م ہوا ہے، جس کے نتیجے میں اب تک 4 رینجرز کے جوان اور 4 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 4رینجرز کے جوان اور 100 سے زائد پولیس اہلکار زخمی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں