ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور اور عمر ایوب اسلام آباد سے مانس�ر� پ�نچ گئے

وفاقی دارالحکومت میں رینجرز اور پولیس کے آپریشن کے نتیجے میں احتجاج ختم ہونے کے بعد علی امین گنڈاپور، بشریٰ بی بی اور عمر ایوب مانسہرہ پہنچ گئے۔

رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائش گاہ پر موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی آج مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

 اسلام آباد میں پولیس آپریشن کے دوران علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی نے حکومتی آپریشن کے بعد اسلام آباد میں احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں