ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سہیل عدنان اور ماہ نور تیسری جونیئر ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنل میں

کراچی: تیسری جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز کے موقع پر کھلاڑیوں کا کوچز کے ساتھ لیا گیا گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سہیل عدنان،محمد حسن،ماہ نور علی،رشنا محبوب،آبا ن خان اور عاطف علی ناز نے تیسری جونیئر اینڈ ویمنز اسکواش چیمپئن شپ کے فائنلزمیں رسائی حاصل کر لی سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کی میزبانی میں پی ایس ایف جہانگیر خان اسکواش کمپلیکس پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر گزشتہ روز 6 لاکھ روپے مالیت کی انعامی رقم کی حامل چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنلز اور سیمی فائنلز کھیلے گئے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن کے سیکریٹری محمد عامرچیمپئن شپ کے آرگنائزنگ سیکریٹری ہیں بوائز انڈر13کے پہلے سیمی فائنل میں پنجاب کے سہیل عدنان نے سندھ کے راحیل وکٹر کو 11-3،11-4اور11-5سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کے محمد حسن نے سخت مقابلے کے بعد فواد خان (کے پی) کو 3-2سے زیر کرکے فائنل میں جگہ بنائی میچ اسکور محمد حسن کے حق میں 11-2،9-11،9-11،11-6 اور 11-2 رہا۔ ویمنز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں ماہ نور علی (کے پی) نے واپڈا کی کومل خان کو 11-4،11-9 اور 11-3سے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پنجاب کی رشنا محبوب نے سندھ کی انعم مصطفی کو سخت مقابلے کے بعد 13-11،10-12،11-8،5-11اور12-10سے شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں