ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی احتجاج:عمران، بشریٰ، گنڈاپور اور ہزاروں کارکنوں کیخلاف دہشتگردی کے مقدمات

اسلام آباد:تحریک انصاف کے احتجاج کرنے پر عمران خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈاپور سمیت ہزاروں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت 8 مقدمات درج کرلیے گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ڈی چوک پر احتجاج کرنے پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ سمیت ہزاروں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف اسمبلی ایکٹ، دہشت گردی کی دفعات، پولیس پر حملوں، اغوا، کار سرکار میں مداخلت، دفعہ 144 کی خلاف ورزی سمیت کئی الزامات کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

مقدمات کی ایف آئی آرز اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن، سہالہ، بنی گالہ، کھنہ، شمس کالونی، ترنول، نون، نیلور میں درج کی گئی ہیں۔ ان کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم اور مقامی رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں