ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین میں برسوں سے اسیر تین امریکیوں کی رہائی

وائٹ ہاؤس نے بدھ کو کہا کہ چین میں سے برسوں سے قید تین امریکی شہریوں کو رہا کر دیا گیا ہے اور وہ امریکہ واپس آ رہے ہیں۔ قومی سلامتی کونسل کے ایک ترجمان نے بتایا کہ رہائی پانے والے امریکیوں میں مارک سویڈن، کائی لی، اور جان لیونگ شامل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ امریکیوں کی رہائی اگلے سال جنوری میں اپنے عہدے سے سبکدوش ہونے والے صدر جو بائیڈن کے لیے ایک سفارتی کامیابی ہے۔

اس رہائی کے ساتھ ہی چین میں غلط الزامات پر قید کیے گئے تمام امریکی رہا ہو چکے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی ایک درجن سے زیادہ ملکوں میں 40 سے زیادہ امریکی یا تو یرغمال ہیں یا پھر نا جائز طور پر قید ہیں۔

امریکہ نے اپنےتینوں شہریوں کی اسیری کو ناجائز قرار دیا تھا۔




سویڈن کو منشیات کے الزام میں سزائے موت کا سامنا تھا۔ لی اور لیونگ پر جاسوسی کرنے کے الزامات لگائے گئے تھے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان نے کہا کہ تینوں شہری جلد ہی امریکہ واپس پہنچ جائیں گے اور کئی سال بعد ان کا اپنے خاندانوں سے ملاپ ہو گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن اور ان کے ساتھیوں نے بیجنگ کے ساتھ بارہا ان امریکی شہریوں کی اسیری کا مسئلہ اٹھایا تھا۔


فائل فوٹو

فائل فوٹو

بائیڈن نے اپنے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے جنوبی امریکہ کے ملک پیرو میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون کے اجلاس کے دوران ایک رو برو ملاقات میں تینوں امریکیوں کی واپسی پر زور دیا تھا۔

اپنے دور صدارت میں بائیڈن دنیا کے مختلف ملکوں میں ناجائز طور پر قید کیے گئے 70 امریکیوں کو ملک میں واپس لائے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں