ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انڈونیشیامیں شدید بارش اور تودے گرنے سے 20 ہلاک

انڈونیشیا میں طوفان اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش منتقل کی جارہی ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشیا میں مسلسل بارش کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ نے ہر طرف تباہی مچا دی ،جس سے 20 افراد ہلاک اور کئی لاپتا ہو گئے ۔ خبررساں اداروں کے مطابق انڈونیشیا میں موسلادھار بارش کے بعد سیلاب راستے میں آنے والی ہر شے بہا لے گیا۔ کئی مقامات پر پل بہ گئے اور سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لینڈ سلائیڈنگ سے کئی افراد مٹی کے تودوں تلے دب گئے ہیں۔ ہفتے کے روز سے شروع ہونے والی بارش نے شمالی سماٹرا کے 4اضلاع میں تباہی مچائی تھی،جس کے بعد ہزاروں افراد انخلا پر مجبور ہوگئے تھے۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں