ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بین الاقومی کمیشن کے نائب سربراہ کے لیے سعودی نمایندے کا انتخاب

سعودی عرب کے نمایندے خالد الزہرانی (دائیں) بین الاقوامی کمیشن کے اجلاس میں شریک ہیں

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی نمایندے خالد الزہرانی کو بین الاقوامی کمیشن کا نائب سربراہ منتخب کر لیا گیا ۔ یہ ادارہ بین الاقومی سطح پر خوراک کی تجارت کے معیار کی نگرانی کا ذمے دار ہے۔ بین الاقوامی کمیشن کا سینتالیسواں اجلاس جنیوا میں منعقد ہوا ،جس میں سعودی نمائندے کو ووٹنگ کے ذریعے منتخب کیا گیا ۔ سوئٹزر لینڈ کی طرف سے خالد الزہرانی کو عہدے کے لیے منتخب ہونے پر مبارکباد دی گئی ہے۔ سعودی عرب کی خوراک اور ادویات سے متعلق اتھارٹی کے سربراہ ہشام نے اس موقع پر کہا سعودی عرب کا اس عہدے کے لیے انتخاب سعودی عرب کے اعلیٰ معیار کی روایت کی تصدیق کرتا ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں