ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مٹیاری: کسانوں کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری

مٹیاری (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ای سی آفس ہالا نیو میں کسانوں کے مسائل، زرعی شماری، زرعی قرضوں اور بے نظیر کسان کارڈ کے حوالے سے آگاہی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ، اسسٹنٹ کمشنر ہالا مظاہر بررو اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ نے بتایا کہ 2 دسمبر سے 15 جنوری 2025 تک زرعی اور مویشی شماری کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کے دوران تربیت یافتہ عملہ گھر گھر جا کر ڈیٹا جمع کرے گا تاکہ زرعی شعبے کی منصوبہ بندی کے لیے درست اعداد و شمار دستیاب ہوں۔ ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کو ہدایت کی کہ وہ قرضوں کے لیے متعلقہ بینکوں یا اسسٹنٹ کمشنر کے دفاتر سے مدد حاصل کریں یا آن لائن فارم جمع کروائیں۔ مزید برآں ڈپٹی کمشنر نے ریوینیو افسران کو سختی سے تاکید کی کہ کسانوں کے مسائل فوری حل کیے جائیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں