ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی ٹی آئی کو آگے بڑھانے کے لیے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے: رؤف حسن

we are not getting justice

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو آگے بڑھانے کے لیے نئی قیادت پر سوچا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا کہ 26 نومبر کو علی امین گنڈاپور اور بشریٰ بی بی کی گاڑی کو بھی گولیاں لگیں تھیں جس کے بعد انہیں وہاں سے نکالنا ہی بہتر تھا۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ اس وقت ہم اپنے گریبان میں جھانک رہے ہیں کہ ہم سے کہاں غلطیاں ہوئیں، میرا نہیں خیال کسی شخص کو زبردستی دھرنے کے مقام سے لے جانا ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو کچھ اسلام آباد میں ہوا وہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے ،بشریٰ بی بی اور علی امین خود بتائیں گے وہاں کیا ہوا تھا، وہ کیوں وہاں سے گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں