ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر ایوب کا چیف جسٹس سے  ڈی چوک واقعے کی جوڈیشل انکوائری  کروانے کا مطالبہ

پشاور : اپوزیشن لیڈر و ممبر قومی اسمبلی عمر ایوب نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ڈی چوک واقعے کی جوڈیشل انکوائری اور حقائق جاننے کے لئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ حکومت نے  ڈی چوک میں مظاہرین پر اسنائپرز اور امریکا کا دیا گیا جدید اسلحہ استعمال کرنے کا الزام بھی لگا دیا، میرے مجرم وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اورآئی جی اسلام آباد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہری پور میں 3 سو سے زیادہ رینجرز آئے تھے، انھوں نے سوال اٹھایا کہ کے پی سرزمین پر بغیر اجازت کے رینجرز کیسے آئی؟ انٹیلی جنس ایجنسیوں نے میری دو گاڑیوں کو ہری پور سے غائب کر دیا۔

رہنما پی ٹی آئی  نے کہا کہ ہمارا ایک پْرامن احتجاج تھا، مظاہرین کو مشتعل کرنے کے لیے رکاٹیں ڈالی گئیں، آئین سیکیورٹی فورسز کو نہتے عوام پر فائرنگ کی اجازت نہیں دیتا لیکن ڈی چوک میں اسنائپر استعمال ہوئی۔

انہوں نے مزید کہاکہ  جس طرح کنٹینر پر نماز پڑھتے ہوئے بندے کو گرا یا گیا ایسے کہاں پر ہوتا ہے؟جس نے کنٹینر سے نمازی کو گرایا اسکو مثالی سزا دی جائے جبکہ وہاں پر تعینات اہلکاروں کا کورٹ مارشل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں