ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، 27 افراد ہلاک، 100 سے زیادہ لاپتا

boat accident

ابوجا:نائیجیریا میں کشتی الٹ گئی، جس میں 27 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ لاپتا ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق نائیجیریا کے سرکاری اداروں نے حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک کی وسطی ریاست کوگی میں ڈوبنے والی کشتی میں 200 افراد سوار تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں زیادہ تر تاجر سوار تھے جو ہفتہ وار بازار جا رہے تھے۔

حادثے کی  ابتدائی تحقیقات میں پتا چلا ہے کہ ڈوبنے والی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کو سوار کیا گیا تھا اور کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی، جس کی وجہ سے دریائے نائیجر میں الٹ گئی، جس میں 27 افراد ہلاک اور دیگر بیشتر لاپتا ہو گئے۔

کشتی الٹنے کے بعد ڈوب کر لاپتا ہونے والے افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام نے اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں