ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاسپورٹ کاحصول ش�ریوں کابنیادی حق �ے،پرو�یسرمحبوب الزماں

مکوآنہ (این این آئی)جماعت اسلامی فیصل آباد کے رہنمائوںپروفیسرمحبوب الزماںبٹ،میاں طاہر ایوب ، یاسرکھاراایڈووکیٹ نے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول میں شدید مشکلات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسپورٹ کا حصول ایک بنیادی حق اور شہریوں کی اہم ضرورت ہے مگربیورو کریسی نے پاسپورٹ کے حصول کو بھی عام آدمی کی پہنچ سے باہر کردیاہے۔مقامی دفتر میں ٹائوٹ مافیا کا راج ہے۔وزارت داخلہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں کرپشن،بدانتظامی اور بے قاعدگی عروج پر ہے، شہری شدید دھوپ اور گرمی کے اندر گھنٹوں لائینوں میں قطار بنائے کھڑے رہتے ہیں۔ ہزاروں مرد وخواتین لائنوں میں دھکے کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ سے زائد پاسپورٹ کی درخواستیں گزشتہ تین ماہ سے محکمہ کے پاس جمع ہیں۔اگر کوئی نارمل فیس پر پاسپورٹ بنوانا چاہے تو اسے کئی کئی مہینوں بعد کا طویل وقت دے دیا جاتا ہے جبکہ دفتر کے باہر موجود ٹائوٹ ارجنٹ بنوانے کا لالچ دے کرشہریوں سے طے شدہ فیس سے کئی گنا زیادہ پیسے بطور رشوت وصول کررہے ہیں۔ ارجنٹ فیس کے باوجود سائل دو ماہ سے لوگ دفتر کے چکر کاٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کے ویزے زائد المعیاد اور ملازمتیں ختم ہو گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفترمیں بیٹھے ہوئے کمیشن مافیا نے ہر سطح پر کمیشن اور کرپشن کے کلچر کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ زیادہ سے زیادہ پندرہ دنوں میں پاسپورٹ واپس کیے جائیں اور پاسپورٹ دفاتر سے ٹائوٹ مافیا کا خاتمہ کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں