ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا حج درخواستوں کی وصولی توسیع کرنے کا فیصلہ: آخری تاریخ 10 دسمبر مقرر

Schedule of Hajj flights

اسلام آباد: حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع کرتے ہوئے کہاہےکہ  درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 دسمبر سے بڑھا کر 10 دسمبر تک کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور  چوہدری سالک حسین نے کہا ہےکہ اب تک جمع ہونے والی تمام درخواستیں منظور کرنے کے بعد کامیاب قرار دی گئیں ہیں، کوٹے سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سمندر پار پاکستانی 10 دسمبر تک اسپانسر شپ کی رقم لازمی جمع کرادیں، اس بار حج کے انتظامات گزشتہ کے مقابلے مزید بہتر ہونگے۔

خیال رہے کہ حکومت  حکومت نے حج درخواستوں کی وصولی کی آخری تاریخ 3دسمبر مقرر کی تھی، لیکن کم حج درخواستیں موصول ہونے پر تاریخ میں توسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں