ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آ گئے: عظمیٰ بخاری

The prisoner of Adiala jail is dreaming

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 26 نومبر کی ناکام بغاوت کے تمام ثبوت سامنے آ گئے۔

اپنے بیان میں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے لیے غیر ملکیوں کو احتجاج میں لایا گیا جبکہ احتجاج میں شریک افراد تربیت یافتہ اور تخریب کاری کے ماہر تھے،گرفتار افراد کی اکثریت کا پاکستان میں کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاشوں کی سیاست کرنے والے اب تک درجن بھر بیانات تبدیل کر چکے ہیں،فتنہ پارٹی کا سوشل میڈیا ہی اس کے لیے وبالِ جان بن چکا ہے۔ 

 ان کا کہنا تھا کہ آئی جی اسلام آباد، سیکریٹری داخلہ، ڈی پی او اٹک کی پریس کانفرنس ناقابلِ تردید شواہد ہیں، کے پی حکومت کے پاس دہشت گردوں سے لڑنے کے لیے اسلحہ نہیں جبکہ فیڈریشن پر چڑھائی کے لیے جدید اسلحہ ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں