ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گنی: فٹبال میچ میں خونریز تصادم‘ 56افراد ہلاک

گنی میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے
گنی میں فٹبال میچ کے دوران ہنگامہ آرائی میں زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جارہاہے

کوناکرے (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گنی میں فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور ٹیموں کے حامیوں کے جھگڑے میں 56افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مغربی افریقی ملک گنی میں پیش آیا ہے جہاں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کے حامیوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا ۔ ملک کے دوسرے بڑے شہر زریکورے میں فوجی سربراہ مامادی دومبویا کے اعزاز میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا اور ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔ اسی دوران ریفری نے کوئی فیصلہ دیا جس پر تنازع کھڑا جو پہلے جھگڑے اور پھر خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ ریفری کے اس متنازع فیصلے پر ایک ٹیم کے مشتعل حامی میدان میں داخل ہوگئے جس کے بعد مخالف ٹیم کے حامی میدان میں آ گئے اور جھگڑاا اسٹیڈیم کی حد سے نکل کر سڑکوں پر آ گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں