ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان کو شکست ، پاکستان جونئیر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں

عمان: جونیئر ہاکی ایشیا ء کپ میں پاکستانی کھلاڑی فتح کے بعد گلے ملتے ہوئے

عمان (اسپورٹس ڈیسک )پاکستان نے جاپان کو 2 کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دے کر جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے فائنل کیلیے کوالیفائی کرلیا ۔ عمان میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور جاپان کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔پہلے کوارٹر میں کوئی ٹیم بھی گول نہ کرسکی۔ دوسرے کوارٹر میں پاکستان کے کپتان حنان شاہد نے گول کرکے برتری دلائی لیکن 3 منٹ بعد ہی جاپان کے تانکا توباشا نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔ہاف ٹائم تک مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔تاہم تیسرے کوارٹر میں 38 ویں منٹ میں علی بشارت نے گول کرکے پاکستان کو پھر برتری دلائی لیکن اس بار بھی جاپان کے یاماناکا نے گول کرکے مقابلہ پھر2-2 کردیا۔چوتھے اور آخری کوارٹر میں کپتان حنان شاہد نے خوبصورت فیلڈ گول کرکے ایک گول کی سبقت حاصل کی۔ 52 ویں منٹ میں پاکستان کو پنالٹی اسٹروک ملا جس پر سفیان خان نے گول کرکے مقابلہ 2-4 کردیا جو کھیل کے اختتام تک برقرار رہا۔ جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں سفیان خان کا یہ دسواں گول تھا۔واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ سال بھی جونیئر ہاکی ایشیا کپ کا فائنل کھیل کر چاندی کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں