ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خوش قسمتی سے ہمیں پشاور ہائیکورٹ میں انصاف مل جاتا ہے: شبلی فراز

He was not allowed to meet Khan Sahib

پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ خوش قسمتی سے ہمیں پشاور ہائی کورٹ میں انصاف مل جاتا ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شبلی فراز نے کہا کہ مشہور ترین سیاسی جماعت کے ساتھ برا سلوک کیا جارہا ہے، ایسے سلوک کے مثبت نتائج برآمد نہیں ہوں گے، 

 ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ احتجاج میں ہمارا استقبال گولیوں سے ہو گا، ہمارے ساتھ ایسا سلوک کیا گیا جیسے ہم پاکستان کے باشندے نہیں،،ہمارے 12 افراد شہید ہوئے، دیگر تفصیلات جمع کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جوڈیشل انکوائری ہونی چاہیے تاکہ ذمے داروں کو سزا مل سکے، اس ملک کے پُرامن شہریوں کو اپنی جان گنوانا پڑا ، پُرتشدد واقعات میں ملوث ہونے کا سبق ہمیں نہیں دیا گیا ہے،اگلے لائحہ عمل کا اعلان بانیٔ پی ٹی آئی ہی کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ  ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج کیے گئے، ملک کے لیے سیاسی استحکام چاہیے، ہمارا قصور یہ تھا کہ ہم کے پی سے تھے، ایسے رویے سے فائدہ ان کا ہوتا ہے جو ملک کی بھلائی نہیں چاہتے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں