ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمر ایوب کے بعد شبلی فراز بھی جوڈیشل کمیشن سے مستعفی

اسلام آباد: عمر ایوب کے بعد سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دے دیا۔

 پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز نے 32 ایف آئی آرز میں نامزدگی اور عدالتی پیشیوں کے باعث جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے، شبلی فراز نے کی جگہ اب سینیٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں نمائندگی کریں گے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز نے عمران خان کی ہدایات پر جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا ہے، بانئ پی ٹی آئی نے 2 روز قبل قومی اسمبلی سے بیرسٹر گوہر اور سینیٹ سے علی ظفر کا نام دیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب نے بھی جوڈیشل کمیشن سے استعفیٰ دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں