ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹنڈوالٰہیار،پانی کے قدرتی نالےبحال نہ ہونے پر سماعت ملتوی

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)پانی کے قدرتی نالے بحال نہ ہونے پر عدالت نے سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کردی چمبڑ کی عدالت میں قدرتی واٹر چینلز کی بحالی کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالہٰیار سلیم اللہ اوڈہو ضلع کونسل کے چیف آفیسر اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ حماد زرداری، مختار کر چمبڑ، یوسی لانڈھی کے چیئرمین احمد شاہ، ٹاؤن افسران اور متعلقہ اداروں کے اراکین نے شرکت کی جبکہ درخواست گزار کی طرف سے وکیل اسلم لغاری نے کیس کی پیروی کی عدالت کی جانب سے حکم پر عمل درآمد نہ کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر ڈی سی نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ چاروں اضلاع کی انتظامیہ کا معاملہ ہے سندھ حکومت نے اسکیم کی منظوری دے دی ہے جو مختلف مراحل میں ہے دہوری میں سڑک پانی کا راستہ لوگوں اور دیگر ڈہانچے کا گھر ہے ہم عدالتی حکم پر عملدرآمد کے لیے تیار ہیں، لیکن اس حکم پر عمل درآمد ممکن نہیں، مزید وقت دیا جائے۔ اس موقع پر درخواست گزار اسلم لغاری کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا عدالتی حکم پر عمل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں وہ ہر سال عوام کو ڈبو کر اور بجٹ میں کمی کرکے معاملے کو طول دینا چاہتے ہیں اب تک وہ مویشیوں کا ریکارڈ پیش نہیں کرسکے ۔ اس موقع پر درخواست گزار شاد شاہنواز لغاری، مشتاق علی اوٹھو اور دیگر بھی موجود تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں