ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چمپئنز ٹرافی، پاکستان کو بھی بھارت جانے کی ضرورت نہیں،شاہد آفریدی

کراچی (اسپورٹس ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں اہم مشورہ دیتے ہوئے کہاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم کو بھی بھارت نہ بھیجا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر نہیں کھیلتی تو پاکستان بھی بھارت جاکر نہ کھیلے۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا مطالبہ تسلیم کرلیا ہے اور معاملات طے پاگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ پاکستان کی میزبانی میں چیمپئنزٹرافی ہائبرڈ ماڈل پر ہی ہوگی۔چمپئنز ٹرافی میں بھارت اپنے میچز دبئی میں کھیلے گا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ3 سال تک پاکستان، بھارت ایک دوسرے کے ملک میں نہیں کھیلیں گے۔بھارتی میڈیاکے دعوے پر آئی سی سی ، بی سی سی آئی اور پی سی بی کا کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں