ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکھر: پولیس جوانوں کی شہادت میں ملوث خطرناک ڈاکو مارا گیا

سکھر (نمائندہ جسارت) 64 سے زائد انتہائی سنگین نوعیت کے جرائم اور پولیس کے جوانوں کی شہادت میں ملوث بدنام زمانہ انتہائی خطرناک ڈاکو سائیں ڈنو ناریجو فیض محمد ناریجو پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا گیا، پولیس کانسٹیبل صدام زخمی، ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کے مطابق ڈاکو سائیں ڈنو ناریجو کے ٹولے کا مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں مذکورہ ڈاکو ہلاک ہو گیا، ڈی آئی جی سکھر کی جانب سے دورانِ مقابلہ زخمی پولیس کانسٹیبل صدام کے بہترین علاج کے لیے انہیں فوری کراچی کے آغا خان اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ڈی آئی جی سکھر نے کامیاب ٹارگٹڈ کارروائی پر ایس ایس پی خیرپور توحید الرحمن میمن کو شاباشی اور تعریفی لیٹر، مقابلے میں حصہ لینے والی پوری ٹیم کے لیے کیش ریوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں