ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان انڈر 19کرکٹ ٹیماے سی سی ایشیا کپ میں شرکتکے بعد آج و طن واپس پہنچے گی

دبئی (اسپورٹس ڈیسک ) پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم اے سی سی ایشیا کپ میں شرکت کے بعد آج و طن واپس پہنچے گی۔ ٹیم آج صبح دبئی سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گی۔اسلام آباد جانے والے کھلاڑی اور ٹیم مینجمنٹ کے ممبران غیر ملکی پرواز سے علی الصبح تین بجے روانہ ہونگے۔ لاہور جانے والے کھلاڑی اور ٹیم آفیشلز صبح چار بجے روانہ ہونگے۔ پشاور جانے والے ملکی پرواز سے صبح چار بجے روانہ ہونگے۔سیالکوٹ جانے والے کھلاڑی غیر ملکی پرواز سے صبح سات بجے روانہ ہونگے، جبکہ کراچی جانے والے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف شام چھ بجے غیر ملکی پرواز سے روانہ ہونگے۔پاکستان انڈر19کرکٹ نے دورہ یو اے ای میں سعد بیگ کی قیادت میں تین ملکی سیریز اور اے سی سی انڈر19ایشیا کپ میں شرکت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں