ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چیمپئنز ٹرافی ، وزیر اعظم کا چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے چیمپئنز ٹرافی کے معاملے پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا موقف ہرپاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) محسن نقوی نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے چیمپئنز ٹرافی سے متعلق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے اصولی مقف کو سراہا اور محسن نقوی پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے متعلق آپ کا موقف ہرپاکستانی کے دل کی آواز ہے، آئی سی سی میں آپ نے پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی ترجمانی کی، پاکستان کی عزت سب سے پہلے ہے اور اس کے بعد کچھ اور ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پی سی بی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے انعقادکے لیے تیار ہے، ہم پاکستان اور کرکٹ کی جیت چاہتے ہیں، چیمپئنز ٹرافی سے متعلق اچھی خبر سا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں