ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی سیریز سے باہر

  کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اوپنر ڈیون کانوے انگلینڈ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے باہر ہو گئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق اوپنر ڈیون کانوے پہلے بچے کی ولادت کے باعث تیسرا ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے۔ 

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ ڈیون کانوے کی جگہ مارک چیپمین کو سکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 14 دسمبر بروز ہفتے سے ہیملٹن میں شروع ہو گا، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو 2 صفر سے فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں