ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سکیورٹی فورسز کی کلاچی میں کارروائی، 2 خوارج ہلاک، ایک گرفتار

Action of security forces in Kalachi

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی دہشت گردوں کیخلاف کارروائی میں 2 خوارج جہنم واصل ہو گئے جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ اسماعیل کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا، خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والے خوارج سکیورٹی فورسز اور شہریوں کیخلاف دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہن اہے کہ علاقے میں دیگر ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں