ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اداکارہ ریکھا کی کُل دولت کتنی ہے؟ حیران کن انکشاف

بالی ووڈ کی ماضی کی مقبول اداکارہ ریکھا کی دولت اور قیمتی اثاثوں کی حیران کُن  تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

اداکارہ ریکھا اپنی خوبصورتی، دلکشی اور اداکاری کے باعث آج بھی لاکھوں دلوں پر راج کرتی ہیں۔ ان کی محنت، ہنر اور لگن نے انہیں بھارتی فلم انڈسٹری کی سب سے قابل احترام اور لوگوں کی پسندیدہ شخصیات میں شامل کر دیا ہے۔ 

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ریکھا کی دولت کا اندازہ ان کے قیمتی اثاثوں سے لگایا جا سکتا ہے۔ ان کے پاس بیش قیمت گاڑیاں ہیں جن میں ’آڈی  اے 8‘، ’مرسیڈیز بینز ایس کلاس‘، ’رولز رائس گوسٹ‘ اور ’بی ایم ڈبلیو 17‘ شامل ہیں۔

شاندار لگژری گاڑیوں کے ساتھ ساتھ ریکھا مہنگے زیورات اور قیمتی ساڑھیوں کی بھی شوقین ہیں جو کہ ورسٹائل اداکارہ کے فیشن کے معیار کی ایک جھلک ہے۔

رپورٹ کے مطابق اپنے عروج کے دور میں ریکھا ایک فلم کے لیے تقریباً 14 کروڑ روپے وصول کرتی تھیں جبکہ برانڈ کی تشہیر اور عوامی تقریبات کے لیے وہ 6 کروڑ روپے چارج کرتی تھیں۔ 

2012 میں ریکھا نے راجیہ سبھا کی رکنیت اختیار کی اور انہیں حکومتی الاؤنس کے طور پر 12 لاکھ روپے ملے۔ ان کا ممبئی کے باندرہ، بینڈ اسٹینڈ علاقے میں ایک شاندار بنگلہ ہے جس کی مالیت 100 کروڑ روپے ہے۔ 

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ ریکھا کی مجموعی دولت تقریباً 332 کروڑ روپے ہے جو ان کی برسوں کی محنت اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں