ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

غزہ ،اسرائیلی حملوں میں مزید 29 فلسطینی شہید،112زخمی

اسرائیلی فوج کے غزہ میں پناہ گزین کیمپوں اور اسپتالوں پر 13 ماہ سے زائد عرصے کے بعد بھی حملے جاری ہیں، جن میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 29 فلسطینی مزید شہید جبکہ 112 زخمی ہو گئے ہیں۔

 غیر ملکی میڈیا کے مطابق پر مشرقی غزہ میں آٹے کے حصول کیلئے کھڑے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جانب سے کی گئی بم باری کے نتیجے میں 29 فلسطینی شہید اور 112 زخمی ہوئے ہیں۔

7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 44 ہزار 786 سے تجاوز کر گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔

غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 106134 تک پہنچ گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں