ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت

issuing fake receipts

اسلام آباد:حکومت نے بیرون ملک سے آنے والوں کو ایک سے زائد موبائل فون لانے کی اجازت دے دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایف بی آر کی جانب سے بیگیج رولز میں ترمیم کی تجویز سامنے آئی تھی، جس کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو نہ صرف ایک موبائل ساتھ لانے کی اجازت دی گئی تھی بلکہ دیگر اشیا کی بھی مجموعی مالیت کی ایک حد مقرر کی گئی تھی۔

آج چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر بیگیج رولز 2006ء میں مجوزہ ترمیم واپس لے لی گئی ہے، جس کے بعد فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق موجودہ رولز 2006 کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے اور   ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زائد کی کمرشل اشیا پرپابندی کی تجویزواپس لے لی ہے۔

ایف بی آر کی جانب سے  رولز میں مجوزہ ترامیم کا ڈرافٹ بھی واپس لے لیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں