ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیرون ملک سے ایک سے زیادہ موبائل فون لانے کی اجازت

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک ) چیئرمین ایف بی آر نے ایک سے زاید موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق چیئرمین ایف بی آر نے کسٹم کے بیگیج رولز 2006 ء میں مجوزہ ترامیم واپس لینے کی ہدایت کردی ہے اور فوری طور پر ایک سے زائد موبائل فون لانے پر پابندی کی تجویز پر عمل درآمد روک دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ رولز 2006ء کے تحت بیرون ملک سے آنے والوں کو 2 موبائل فون لانے کی اجازت برقرار ہے۔ اس
کے علاوہ چیئرمین ایف بی آر نے 1200 ڈالر سے زاید کی کمرشل اشیاء پر پابندی کی تجویزواپس لینے کی ہدایت کردی اور رولز میں مجوزہ ترامیم واپس لے کر مشاورت کرکے دوبارہ پیش کرنے کا کہا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں