ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

معروف اداکارہ کے بیٹے کی لاش برآمد

بھارتی ٹی وی کی مشہور اداکارہ سپنا سنگھ کے 14 سالہ بیٹے ساگر گنگوار کی کھیت سے لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ساگر کی لاش اتوار کے روز عزت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود سے برآمد ہوئی تھی، سپنا سنگھ نے بریلی میں احتجاج کیا تھا احتجاج کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوئیں۔

 جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی کے بعد ڈیڑھ گھنٹے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقتول کے دو دوستوں، انوج اور سنی، کو گرفتار کر لیا ہے۔

ساگر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم رپورٹ میں زہر یا منشیات کی زیادہ مقدار کا ذکر موجود ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران انوج اور سنی نے اعتراف کیا کہ انہوں نے ساگر کے ساتھ شراب نوشی اور منشیات استعمال کی تھی، جس کے نتیجے میں ساگر بے ہوش ہو کر گر گیا۔ خوف کے باعث وہ ساگر کو گھسیٹ کر ایک کھیت میں لے گئے اور وہاں چھوڑ کر فرار ہو گئے۔

یاد رہے کہ ساگر گنگوار آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا اور بریلی کے آنند وہار کالونی میں اپنے ماموں اوم پرکاش کے ساتھ رہتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں