ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بدین،پولیس کا موٹرسائیکل چوروں کیخلا� کارروائیاں ،10 برآمد

بدین (نمائندہ جسارت)ڈی ایس پی ماتلی اعجاز حسین بہن کی سربراہی میں موٹر سائیکل چوروں کے خلاف کارروائیاں۔مختلف مقامات سے چوری شدہ 10 موٹر سائیکلیں برآمد۔ایس ایس پی بدین شیراز نذیر کی ہدایات پر مسروقہ و چھینی گئی موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کیلئے سب ڈویژن سطح پر ڈی ایس پیز کی سپرویژن میں ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اس ضمن میں ڈی ایس پی ماتلی اعجاز حسین بہن، ایس ایچ او تھانہ ماتلی سب انسپکٹر فیض علی شاہ، سب انسپکٹر قادر بخش سہتو اور اے ایس آئی بھائی خان منگریو پر مشتمل ٹیم نے بمع پولیس اسٹاف مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے 10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی ہیں۔پولیس کی جانب سے موٹر سائیکل چوروں کے خلاف تابڑ توڑ کارروائیوں کے دوران تاحال 10 چوری شدہ موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئی ہیں جبکہ مزید کارروائیاں جاری ہیں۔ برآمدہ شدہ موٹر سائیکلیں تھانہ ماتلی پر موجود ہیں اور موٹر سائیکل مالکان کی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں