ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عملے کے بغیر کوئی پروگرام ممکن نہیں، پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) گورنمنٹ گرلز ڈگری کی پرنسپل پروفیسر نائلہ جروار نے کہا ہے کہ کالج کے عملے کے بغیر کوئی پروگرام ممکن نہیں، میرے کالج کے اساتذہ اور اسٹاف کی دن رات کی جہدوجہد سے ہفتہ طلبہ ممکن ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسٹاف کے ارکان میں یونیفارم اور تعریفی اسناد کی تقسیم کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام انتظامی عملے کے ارکان کواجرک اور تعریفی سرٹیفکیٹ کی پیشکش شامل تھی۔ اس موقع پرسابق سپرنٹنڈنٹ محمد فہیم خان کی الوداعی اور نئے سپرنٹنڈنٹ عبدالوحید شیخ کو خوش آمدید کہا۔ پرنسپل پروفیسر نائلہ جروار نے کہا کہ میری تمام سینئر اور جونیئر اساتذہ نے ہفتہ طلبہ کے تمام پروگراموں کو شاندار بنایا اور میڈیا کوآرڈیینٹر ریحانہ بھٹی چیف ڈائریکٹر فزیکل ایجوکشن نے تمام کالج کی سرگرمیوں کو پرنٹ میڈیا میں بھرپور کوریج دلا کر کالج کا نام روشن کیا۔ اس موقع پر مس سمینہ، مس ریحانہ بھٹی، مس بے نظیر جونیجو، مس کوثر پروین، مس ارم، مس سکینہ، مس آفتاب، ڈاکٹر فرخندہ، عارفہ ذائی موجود تھیں، کالج پرنسپل ہفتہ طلبہ تعاون کرنے پر مس عظمیٰ کا شکریہ ادا کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں