ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیوجرسی کی فضا میں اُڑنے والے ڈرون کا تعلق ایران سے نہیں تھا‘ پینٹاگون

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) پینٹاگون نے ریاست نیوجرسی کی فضا میں دیکھے جانے والے ڈرون کے ایرانی ہونے کی تردید کردی۔ پینٹاگون کی ترجمان سبرینا سنگھ نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ڈرون کا تعلق کسی دشمن ملک سے نہیں تھا۔ واضح رہے کہ ڈورن کے حوالے سے امریکی کانگریس کے رکن جیف وان نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ نیو جرسی کی فضا میں اڑنے والے ڈرون کا تعلق ایران سے تھا اور یہ ڈرون مشرقی ساحل کے قریب تعینات ایرانی بحری جہاز سے داغے گئے تھے۔ پینٹاگون نے جیف وان کے دعوے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں