ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسحاق ڈار کی کھاد صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسلام آباد میںکھاد کی قیمتوں میں استحکام یقینی بنانے کے لئے کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔کمیٹی نے کھاد کی قیمتوں، سٹاک اور مارکیٹ میں دستیابی کا جائزہ لیا اورکہا کہ کھاد کافی مقدارمیں موجود ہے اور قیمتیں مستحکم ہیں۔

کمیٹی نے کھاد کی صنعت کے لئے گیس کی دستیابی کا بھی جائزہ لیا اور اسے تسلی بخش قراردیا۔اسحاق ڈار نے ربیع کی فصلوں کے سیزن کے دوران کھاد کی صنعت کو بلاتعطل گیس کی فراہمی اور کھاد کی مستحکم پیداوار اور ذخیرے کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور گیس کمپنیوں کے سربراہوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

اشتہار

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں