ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عمران خان جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہوگی: علی امین گنڈاپور

attack on the prisoner vans as a police drama

وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان جب بتائیں گے تب سول نافرمانی تحریک شروع ہو گی۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپو کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی کی تحریک کے حوالے بانی پی ٹی آئی کے حکم کا انتظار ہے، عمران خان کا حکم آنے کے بعد اس پر عمل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے کل عمران خان سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی کہا کلیئرنس نہیں ہے، جو اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کیا ان کی کلیئرنس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پورے خیبر پختون خوا کا نمائندہ ہوں، مجھے کسی سے کلیئرنس کی ضرورت نہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں