ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا: ون ڈے سیریزٹرافی کی رونمائی

One Day Series Trophy Opening

کیپ ٹاؤن: پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور ساؤتھ افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے ٹرافی کی رونمائی کی، دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے فوٹو شوٹ بھی کرایا۔

پاکستان اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز کل سے ہوگا۔پہلا ون ڈے کل منگل کو پارل کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 19 دسمبر کو کیپ ٹاؤن اور تیسرا ون ڈے 22 دسمبر کو جوہانسبرگ میں کھیلا جائے گا۔ ون ڈے سیریز کے بعد دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو سنچورئن اور دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں شیڈول ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میزبان ٹیم نے دو صفر سے اپنے نام کرلی تھی جبکہ تیسرا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث شروع ہی نہ ہوسکا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں