ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرم کے مسئلے پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسماعیل خان:گورنر خیبر پختوانخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے مذاکرات اتحادی جماعتوں کی مشاورت سے ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ کرم کے مسئلہ پر کے پی حکومت نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، وفاقی حکومت احتجاج میں وزیراعلیٰ کی طرف آنسو گیس استعمال کی انکوائری کرائے۔ گورنر کے پی نے کہا آنسو گیس شیل عام آدمی نہیں خرید سکتا، صوبائی حکومت صوبے میں امن و امان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں