ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامی پر علیمہ خان بے بنیاد باتیں کررہی ہیں، طلال چوہدری

Those who do not meet 62, 63

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے کہا  ہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان بے بنیاد باتیں کر رہی ہیں، علیمہ خان کو بھائی اور پی ٹی آئی کی ناکامیوں کا ملال ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہاکہ عمران خان ملکی معیشت تباہ کردی ہے، توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ کیس میں حساب دینا ہوگا، علیمہ خان کو اپنے دیے گئے بیانات پر عوام سے معافی مانگنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عمران خان نے اپنے دور میں خاندان کے لوگوں کو نوازنے کے سوائے کوئی کام نہیں کیا، عوام سے کوئی غر ض نہیں تھا، عوامی سہولیات کےلیے کوئی منصوبہ نہیں بنایا، پی ٹی آئی پوری طرح 9مئی اور 26 نومبر کے واقعات میں ملوث ہے ۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی قیادت سے ملکی ترقی اور استحکام ہضم نہیں ہو رہی، جس کی وجہ سے آئے روز ملک دشمن بیانات دے کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں