ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسمبلیوں میں بیٹھے 70 فیصد ارکان ارب پتی،تنخواہوں میں اضافہ شرمناک ہے: حافظ نعیم

70 percent of the members sitting assembli

لاہور : امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اسمبلیوں میں 70 فیصد ارب پتی ارکان بیٹھے ہیں، عوام کی نمائندگی کرنے والے بہت کم ہیں۔ یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کا تعلیمی نظام درست کرنا چاہتے ہیں۔ جماعت اسلامی ایک جمہوری جماعت ہے، یہ لوگ شکلیں بدل بدل کر اقتدار میں آتے ہیں، باپ کے بعد بیٹا یا بیٹی اور شوہر کے بعد بیوی اقتدار میں آجاتی ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں طلبہ حقوق کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام ان کی جمہوریت پسندی سے واقف ہیں، کوئی آئے اور جماعت اسلامی کے ساتھ جمہوریت کا مقابلہ کرے، ہم طلبہ حقوق اور طلباء یونینز کی بات کرتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کاکہنا تھا کہ ارکان کی تنخواہوں میں اضافہ پنجاب اسمبلی کا شرمناک عمل ہے۔ لوٹ کر کھانے والے ارکان اسمبلی تنخواہیں چھوڑنے پر بھی تیار نہیں، یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ ہو رہا ہے اور انہوں نے اپنی تنخواہیں بڑھا لی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں