ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں: عمر ایوب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ اگر کسی کو مذکرات کرنے ہیں تو کریں، ورنہ نہ کریں۔

پشاور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان کو گنجائش سے زیادہ جیلوں میں رکھا ہوا ہے، لگتا ہے حکومت کو مذاکرات میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کے پاس نہیں جانا، کسی کو مذکرات کرنے ہیں تو کریں نہیں تو نہ کریں۔

عمر ایوب نے کہا کہ ہم کسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں، مذکراتی کمیٹی بانئ پی ٹی آئی نے تشکیل دی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے القادر ٹرسٹ کیس میں کل دیر تک عدالت میں سماعت جاری رہی، عدالت کا وقت 3 یا 4 بجے تک ہے، سوال یہ ہے کیوں اتنی دیر تک سماعت جاری رہی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں