ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی کے مارے عوام میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں، ناصر شاہ

کراچی(آن لائن)وزیر توانائی سندھ ناصر شاہ نے اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کردیا۔صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے گیس کی قیمتوں میں اضافے پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اوگرا میں بیٹھے بابو پہلے ہی گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک کا اضافہ کرچکے ہیں، اس کے باوجود اب 25.78 فیصد اضافے کا فیصلہ ناانصافی ہے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت اوگرا کے فیصلے پر عملدرآمد سے قبل صوبوں سے مشاورت کرے، مہنگائی کے مارے عوام میں مزید بوجھ اٹھانے کی سکت نہیں، اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں من مانا اضافہ ناقابل برداشت ہے۔ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ اوگرا میں صوبوں کو نمائندگی دی جائے، بجلی اور گیس کے مہنگے بلوں نے پہلے ہی غریب عوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں