ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحہ سے پاک کیا جائیگا: بیرسٹر سیف

The decision to go to D Chowk is Bushra Bibi

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں کرم کو اسلحہ سے پاک کیا جائے گا،کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستے کھول دیے جائیں گیا۔

اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ کرم میں بنکرز کی مسماری بھی یقینی بنائی جائیگی تاکہ خطے میں پائیدار امن ہو، راستوں کی بندش کی وجہ سے عوامی مسائل کا حکومت کو بخوبی ادراک ہے، امن معاہدہ کے بعد معمولات زندگی بحال ہو جائینگے۔

ان کا کہنا تھا کہ بنکرز کی مکمل مسماری اور اسلحہ جمع کرانے کے بعد راستوں کو مکمل طور پر کھول دیا جائیگا، حکومت کرم میں پائیدار اور دیرپا امن چاہتی ہے، کچھ عناصر کرم میں دیرپا امن کے دشمن ہیں اور سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ عناصر صوبائی حکومت کی مخلصانہ کوششوں کو غلط رنگ دے رہے ہیں، عوام سے درخواست ہے سوشل میڈیا کے پروپیگنڈوں پر کان نہ دھریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں