ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارت میں جنگل سے 52 کلو سونا اور 15 کروڑ کرنسی برآمد

بھارت میں جنگل سے برآمد ہونے والی کرنسی اور سونا میڈیا کے سامنے پیش کیا جارہا ہے

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں سونا اور رقم برآمد کرلی ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق کارروائی کے دوران جنگل میں ایک کار سے 52 کلوگرام سونا اور 15 کروڑ روپے نقد رقم برآمد کرلی گئیِ۔ آئی ٹی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 100 سے زائد پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ یہ کارروائی بھوپال کے قریب مینڈوری کے جنگلاتی علاقے میں کی گئی۔یہ چھاپا بھوپال اور اندور کی ایک معروف تعمیراتی کمپنی پر ٹیکس چوری اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شبہے میں مارا گیاتھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں