ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی افریقا کیخلاف کامیابی،وزیر اعظم اور محسن نقوی کی قومی ٹیم کو مبارکباد

اسلام آباد(اسپورٹس ڈیسک )جنوبی افریقاکیخلاف کامیابی پروزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کومبارکباد دی۔جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کم بیک کیا، ٹیم نے سیریزجیت کر قوم کو بہترین تحفہ دیا، کامیابی کھلاڑیوں کی محنت اور غلطیوں سے سیکھنے کی بدولت ممکن ہوئی۔ دوسری جانب چیئرمین ( پی سی بی) محسن نقوی نے بھی جنوبی افریقا کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ اور سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے ۔چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے جنوبی افریقا کو ہوم گرائونڈ پر شکست دے کر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا۔محسن نقوی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کا بہترین مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی، محمد رضوان، بابراعظم اور کامران غلام نے عمدہ بلے بازی کرکے جیت کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ میں بھی پاکستانی ٹیم ایسی شاندار کارکردگی دکھائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں