ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مریدکے، بوائلر دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعدد 7ہو گئی

مریدکے(آن لائن) نواحی علاقہ ڈالہ واہگہ میں فیکٹری بوائلر دھماکے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7تک پہنچ گئی۔ ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹری میں
حادثہ کے دوران 9افراد زخمی ہوئے تھے جو ہسپتال میں باری باری موت کی وادی میں اترتے چلے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے غفلت کو مظاہرہ کرنے پر ضلع کونسل اور محکمہ ماحولیات کے دو افسران کو معطل کرکے پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے دیاہے ۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ روز قبل نواحی علاقہ ڈالہ واہگہ میں قائم پرانے ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹری کا بوائلر پھٹنے سے سجاد نامی ایک نوجوان موقع پر جاںبحق جبکہ8افراد بری طرح جھلس گئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں